25 نومبر 2011 - 20:30

کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران 7 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ 4 سیکیورٹی اہل کار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: پاراچنار سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ذرائع کے مطابق وسطی کرم ایجنسی کے علاقے مسو زئی میں رات کو سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ لڑائی میں 7 شدت پسند مارے گئے اور 12 زخمی ہوئے۔ ادھر خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں پاک افغان شاہراہ پر نامعلوم افراد نے نیٹو کے آئل ٹینکر پر فائرنگ کردی جس سے ڈرائیورشدید زخمی ہوگیا۔ 
۔۔۔۔۔۔۔

/110